لڑکیوں کیلئے بری خبر،میک اپ مزید مہنگی ہوگئی
میک اپ کا امپورٹڈ سامان بجٹ میں نئے ٹیکس لگ نے سے مزید مھنگا ہوگیا۔ عورتیں آپریشن پریشان ہیں کہ میک اپ کے لیے تو ہر چیز چاہیے، قیمتیں بڑھنے کے بعد اب کونسی چیز خریدیں اور کیا چھوڑیں ، خواتین حکومت سے اپیل کرنے پر مجبور ہوگئیں۔بناؤ سنگھار ہے ہر خاتون کی دلی خواہش لیکن درآمدی سامان زیبائش پر نئےٹیکسوں نے بڑی مشکل پیدا کر دی۔ امپورٹڈ اسکن کیئر کریمز ، فیس اور ہینڈ واش ہوں یا پرفیومز، میک اپ کے لیے لازم ہر چیز کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔ عورتیں کہتی ہیں امپورٹڈ کاسمیٹکس پر بھاری ٹیکس ظلم کی انتہاء ہے ۔
ارباب اختیار از راہ کرم فیصلے پر نظرثانی کریں۔ خواتین کا کہنا ہے کہ جو باہر سے چیزیں امپورٹ ہو رہی ہے ان پر بہت ٹیکس لگا ہوا ہے ہم لوگ بالکل افورڈ نہیں کر سکتے ، اب ہمیں سمجھ نہیں آ رہی کونسی چیز لیں کون سی چیز چھوڑیں۔بجٹ میں نئے ٹیکسوں سے یوں تو ضرورت کی بہت سی چیزیں مہنگی ہوئی ہیں مگر خواتین چاہتی ہیں اور کچھ سستا ہو نہ ہو ، میک اپ کا سامان ضرور سستا ہونا چاہیے.