ایک نہیں، دو نہیں، ایک شخص کی 20 سے زیادہ لڑکیوں سے شادی

ایک شخص کی 20 سے زیادہ لڑکیوں سے شادی

ایک نہیں، دو نہیں، ایک شخص کی 20 سے زیادہ لڑکیوں سے شادی

یہ کیس بھارتی ریاست مہاراشٹر کے پالگھر ضلع کا ہے۔ پالگھر پولیس نے ایک (43) سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے، جسکا شوق شادیاں کرنا تھا ۔ اس شخص جسکی شناخت فیروز نیاز شیخ کے نام سے ہوئی ہے کی پہلی ترجیح طلاق شدہ اور بیوہ خواتین تھیں اور اس نے ملک بھر میں بیس سے زیادہ خواتین سے شادی کی تھی۔(43) سال کا ہونیکے بعد بھی اس نے ،خود کو کنوارہ اور کچھ کیلیے طلاق یافتہ ظاہر کررکھاا تھا۔ فیروز نیاز شیخ میٹریمونیل سائٹس پر شادی کیلیے اشتہار دیتا تھا

اور ابتدائی رابطے کے بعد بھی طلاق یافتہ یا بیوہ عورت سے رابطہ مسلسل برقرار رکھتا تھا۔ متاثرہ خواتین کا کہنا ہے کہ فیروز نیاز شیخ کی باتوں میں ایک سحر تھا جس سے کوئی خاتون نجات حاصل نہیں کرسکتی تھی۔ ایک مرتبہ جس خاتون سے بات کرتا تو وہ اسکے جال میں پھنس جاتی اور اپنا سب کچھ لٹا دیتی تھی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم خواتین سے شادی کرتا اور پھر اپنی ذاتی مجیوریوں کا رونا دھونا کرکے خواتین سے پیسے اور قیمتی سامان کا ٹھگ کر فرار ہو جاتا.

پولیس نے بتایا کہ نالا سوپارہ کی ایک خاتون کی شکایت پر ملزم فیروز نیاز شیخ کو تھانے ضلع کے کلیان سے گرفتار کرلیا ۔سینئر پولیس انسپکٹر وجے سنگھ بھاگل نے بتایا کہ خاتون کی شکایت کے مطابق ملزم فیروز نیاز شیخ نے اس سےویب سائٹ پر دوستی کے بعد شادی کی پیش کش کی تھی۔کچھ دن تک معاملات ٹھیک رہے،

بعد ازاں نیاز شیخ نے خاتون سے نقدی، ایک لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی سامان لے لیا۔ اکتوبر اور نومبر میں خاتون سے 6.5 لاکھ روپے مزید لئے گئے۔ جس پرخاتون نے ملزم کیخلاف پولیس میں مقدمہ درج کرایا۔ پولیس نے ملزم سے موبائل فون، ایک لیپ ٹاپ، ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ، چیک بک اور کچھ زیورات برآمد کئے ۔ تفتیش سے معلوم ہوا کہ شیخ نے طلاق یافتہ اور بیواؤں کو ازدواجی سائٹس پر نشانہ بنایا، ان سے شادی کی اور انکا قیمتی سامان لوٹ لی نیاز شیخ نے 2015 سے ابتک مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، دہلی ،اتر پردیش اور گجرات سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بیس سے زیادہ خواتین کو دھوکہ دیا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں