دبئی میں ملازمت کے خواہشمند افراد کیلیے اچھی خبر
دبئی میں ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔دبئی کو اگلے چھ سالوں میں 1 لاکھ 85 ہزار نئے ملازمین کی ضرورت ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سال 2030 تک دبئی ائیرپورٹ شہریوں کو 1 لاکھ 85 ہزار کو نوکریاں فراہم کریگا.خبر رساں ادارے نے بتایا کہ نئی ملازمتوں کی فراہمی کے بعد دبئی ائیرپورٹ سے وابستہ ملازمین کی تعداد آٹھ لاکھ سے زائد ہوجائیگی.مزید برآں دبئی کا المکتوم ائیرپورٹ تیزی سے مزید ائیرلائنز کو خوش آمدید کہنے کو تیار ہے۔