ایک اور تاریخی دن، پاکستان دوسرا کمیونیکیشن سیٹلائٹ آج خلا میں بھیجے گا

ایک اور تاریخی دن، پاکستان دوسرا کمیونیکیشن سیٹلائٹ آج خلا میں بھیجے گا

پاکستان کے لیے ایک اور تاریخی دن، آج پاکستان اپنا دوسرا مواصلاتی سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم 1 خلا میں بھیجیگا۔سپارکو کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ سیٹلائٹ پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز کی ان تھک محنت کا نتیجہ ہے۔سپارکو کے مطابق ملٹی مشن کمیونیکیشن سیٹلائٹ کو چین کی مدد سے خلا میں بھیجا جائیگا۔

دوسرا مواصلاتی سیٹلائٹ چین کے شیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا جائیگا. یہ5 ٹن وزنی سیٹلائٹ ہے جو جدید ترین مواصلاتی آلات سے لیس ہے۔اس سیٹلائٹ کے ذریعے پاکستان کے طول و عرض میں تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنا ممکن ہو سکیگا، سیٹلائٹ کو زمین سے 36 ہزار کلومیٹر کی بلندی پر مدار میں داخل کیا جائیگا۔ ترجمان سپارکو کے مطابق سیٹلائٹ کو زمین سے مدار تک پہنچنے میں 3سے 4 دن لگ سکتے ہیں۔ یہ سیٹلائٹ ای کامرس، ای گورننس اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریگا.

وزیراعظم 4 جون کو کہاں کا دورہ کرینگے؟سب پتا چل گیا

سعودی وزارت حج وعمرہ کی عازمین کواہم ہدایات

اپنا تبصرہ لکھیں