نان اور روٹی کی نئی قیمت مقرر، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد میں نان اور روٹی کی نےی قیمت مقرر کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے نان اور روٹی کے نئے نرخ مقرر کردئیے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے نیا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں 100 گرام روٹی کی نئی قیمت 16 روپے مقرر کردی گئی، جبکہ 120 گرام نان کی نئی قیمت 20 روپے مقرر کردی گئی

نوٹیفکیشن کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو چینی کی قیمت 137 روپے ریٹیل میں 140 روپے مقرر کی گئی ہے۔ کمشنر کراچی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن  کے مطابق کراچی میں تندوری نان کی سرکاری قیمت 17 جبکہ چپاتی کی قیمت 12 روپے مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو فائن آٹے کی قیمت 120 روپے ریٹیل میں 125 روپے مقرر کی گئی ہے۔  نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹیل مارکیٹ میں چکی کے آٹے کی سرکاری قیمت 123 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں