سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے لگا

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے لگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے لگا، پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 73 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 522 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 73 ہزار 265 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں 771 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 72 ہزار 742 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 12 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کردیا

وزیر اعظم شہباز شریف کی بل گیٹس سے ملاقات

اپنا تبصرہ لکھیں