کیا بابرکپتان رہینگے؟ صحافی کے سوال پر محسن نقوی نے کیا جواب دیا؟

کیا بابرکپتان رہینگے؟ صحافی کے سوال پر محسن نقوی نے کیا جواب دیا؟

چیئرمین پی سی بی اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بابر اعظم کے کپتان برقرار رہنے یا نہ رہنے سے متعلق ابھی کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ آج ملاقات میں کھلاڑیوں کیساتھ ڈومیسٹک کرکٹ پر گفتگو ہوئی، کھلاڑیوں سے ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر کرنے پر مشاورت ہوئی۔

محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹرز نے ڈومیسٹک اسٹرکچر بہتر بنانے پر زور دیا اور کھلاڑیوں نے فٹنس پر کوئی رعایت نہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔چیئر مین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کوچز کیساتھ ابھی ملاقات نہیں ہوئی ہے۔اس دوران صحافی نے محسن نقوی سے سوال کیا کہ بابر اعظم کپتان رہینگے؟ اس پر محسن نقوی نے جواب دیا کہ ابھی اس پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔دوسری جانب محسن نقوی سے اسسٹنٹ کوچ اظہرمحمود ،وائٹ بال ہیڈکوچ گیری کرسٹن، کی ملاقات ہوئی، ان کی ملاقات کا دوسرا سیشن آج ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں