چیمپئیز ٹرافی 2025؛ افتتاحی اور فائنل میچ کس تاریخ کوہوگی؟

چیمپئیز ٹرافی 2025؛ افتتاحی اور فائنل میچ کس تاریخ کوہوگی؟

بین الاقوامی کرکٹ کونسل چیمپئیز ٹرافی 2025 کے افتتاحی اور فائنل میچ سے متعلق پی سی بی نے آگاہ کردیا۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں باضابطہ طور پر بتایا گیا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی 2025 میں شریک ٹیموں نے اپنی آمد سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔روایتی حریف انڈین ٹیم نے بھی پاکستان آمد سے متعلق آئی سی سی کو یقین دہانی کروادی ہے دیگر ٹیموں میں، آسٹریلیا، بنگلادیش، افغانستان ،نیوزی لینڈ، انگلینڈ، اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ایونٹ کا افتتاحی میچ انیس(19) فروری کو جب کہ فائنل نو مارچ کو رکھنے کی تجویز دی ہے تاہم ٹورنامنٹ کے شیڈول کا باضابطہ اعلان آئی سی سی کریگا.قبل ازیں چیمپئیز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو بتایا تھا کہ 8 ٹیموں کو 2 گروپس میں رکھا گیا، پہلے گروپ میں، بھارت، بنگلادیش، پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں جب کہ دوسرے گروپ میں، افغانستان، آسٹریلیا انگلینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں