امریکی سفیر کی قومی ٹیم کو خاص دعوت
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2024 سے قبل پاکستانی کرکٹ اسکواڈ سے امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے سفارتخانے میں ملاقات کی، ان کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے امریکی سفیر کو پلیئرز کا دستخط کیا ہوا بیٹ دیا گیا۔امریکی سفیر کی رہائشگاہ پر منعقد ہونے والے استقبالیہ میں سفیر ڈونلڈ بلوم نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کو بھی خوش آمدید کہا اور امریکہ میں منعقد ہونے جارہے ٹی ٹوئٹی ورلڈ کپ مقابلوں کےلیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔اس موقع پر امریکی سفیر نے پاکستان ٹیم کو سفارتخانہ کی یادگاری کرکٹ بال اور دستخط شدہ سافٹ بال بیٹ پیش کیا جبکہ پاکستانی ٹیم نے خیر سگالی کے جذبہ کے تحت سفیر ڈونلڈ بلوم کو پاکستان کی ٹیم شرٹ اور ٹیم کا دستخط شدہ بیٹ پیش کیا۔اس موقع پر سفیر ڈونلڈ بلوم نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔