کراچی (اسپورٹس رپورٹ) گزشتہ روز 25 اپریل 2024 کو سیکنڈ ایم آئی اے فائونڈیشن اینڈ اے ڈی آڑسینٹر ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد ایس کے بی زیڈ گرائونڈ میں کیا گیا اور ایم اسحاق علی اینڈ کو ایڈووکیٹس ٹورنامنٹ کی فتح قرار پائی۔ میچ میں چار ٹیموں نے تین میچوں میں حصہ لیا جس میں ایم اسحاق علی اینڈکو ایڈووکیٹس ، ایم آئی اے فائونڈیشن ، کراچی لائیر کرکٹ ٹیم (اے) اورکراچی لائیر کرکٹ ٹیم (بی) شامل تھیں۔ پہلا میچ ایم آئی اے فائونڈیشن بمقابلہ کراچی لائیر کرکٹ ٹیم (اے) کے درمیان کھیلا گیا جس میں ایم آئی اے فائونڈیشن کی جانب سے 60 رنز بنائے جبکہ کراچی لائیر کرکٹ ٹیم (اے) نے 8 وکٹوں سے میچ جیت لیا ۔ دوسرا میچ ایم اسحاق علی اینڈ کو ایڈووکیٹس بمقابلہ کراچی لائیر کرکٹ ٹیم (بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں ایم اسحاق علی اینڈ کو ایڈووکیٹس کی جانب سے 104 رنز کا ٹارگٹ دیا گیا جبکہ کراچی لائیر کرکٹ ٹیم (بی) 36 رنز سے میچ ہار گئی ۔ تیسرا اور فائنل میچ میں ایم اسحاق علی اینڈ کو ایڈووکیٹس بمقابلہ کراچی لائیر کرکٹ ٹیم (اے) کے درمیان کھیلا گیا جس میں ایم اسحاق علی اینڈ کو ایڈووکیٹس نے 6 اوورز میں 100 رنز بنائے جبکہ کراچی لائیر کرکٹ ٹیم (اے) 76 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئی اور 24 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ، اس ٹورنامنٹ میں وکلا اور سول سوسائٹی کے شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days