شاہین شاہ آفریدی کوبڑا اعزاز مل گیا
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی آئی سی سی ون ڈے کے نمبر Oneباؤلر بن گئے۔
آسٹریلیا کیخلاف One ڈے سیریز میں بہترین باؤلنگ کرنے پر شاہین شاہ آفریدی کو انعام مل گیا، آئی سی سی کیجانب سے جاری کردہ نئی One ڈے رینکنگ میں شاہین آفریدی پہلے نمبر پر پہنچ گئے۔
آئی سی سی کیجانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ میں شاہین آفریدی تین درجے ترقی کے بعد پہلی پوزیشن پر پہنچے ہیں۔نئی رینکنگ میں افغان اسپنر راشد خان دوسرے اور جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج دو درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
انڈین باؤلر کلدیپ یادیو چوتھی، نمیبیا کے برنارڈ کی پانچویں ، بھارتی باؤلر جسپریت بمراہ کی چھٹی، کیویز ٹرینٹ بولٹ کی ساتویں، بھارتی کھلاڑی محمد سراج کی آٹھویں، آسٹریلین اسپنر ایڈم زیمپا کی نویں اور جوش ہیزل ووڈ کی دسویں پوزیشن ہے۔
ون ڈے بیٹرز رینکنگ
نئی بیٹرز رینکنگ میں پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جب کہRohit Sharma دوسری، شمبن گل تیسری اورVirat کوہلی چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔
آئرش کھلاڑی ہیری ٹیکٹر پانچویں، ڈیرل مچل چھٹی، نسانکا ساتویں، رحمان اللہ گرباز آٹھویں، اسالانکا نویں اور شائے ہوپ دسویں نمبر پر موجود ہیں۔