دوسرا ون ڈے:پاکستان کی شاندار باؤلنگ،آسٹریلیا کی پوری ٹیم 163 پر آؤٹ

دوسرا ون ڈے:پاکستان کی شاندار باؤلنگ،آسٹریلیا کی پوری ٹیم 163 پر آؤٹ

دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث آسٹریلیا کی پوری ٹیم 1سو63 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور پاکستان کو جیت کیلیے 164 رنز کا ہدف ملا ہے۔تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ایڈیلیڈ اوول گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے جہاں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔

آسٹریلیا کی اننگز
آسٹریلیا کیجانب سے اننگز کا آغاز جیک فریزر اور میتھیو شارٹ نے کیا لیکن دونوں کھلاڑیوں کو شاہین شاہ آفریدی نے آغاز میں ہی پویلین

لوٹا دیا، جیک فریزر (13) رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ میتھیو شارٹ کو شاہین نے ایل بی ڈبلیو کیا۔
آسٹریلیا کے تیسرے آؤٹ ہونیوالے کھلاڑی جوش انگلس تھے جو (18) رنز بنا کر حارث رؤف کا شکار بنے، مارنس لبوشین کو بھی حارث نے ہی پویلین کی راہ دکھائی۔محمد حسنین نے آسٹریلیا کے سیٹ بیٹر سٹیو سمتھ کو (35) رنز پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرایا جب کہ سٹار بیٹر گلین میکسویل ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 16 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔آل راؤنڈر ایرون ہارڈی کو حارث رؤف نے 13 کے انفرادی سکور پر رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا جبکہ فاسٹ باؤلر مچل سٹارک صرف ایک رن بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر رضوان کو کیچ تھما بیٹھے تاہم آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز حارث رؤف کا پانچواں شکار بنے، آسٹریلیا کی آخری وکٹ ایڈم زمپا کی گری وہ 18 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے پانچ، شاہین آفریدی نے تین، محمد حسنین اور نسیم شاہ نے ایک 1 وکٹ حاصل کی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں