محمد آصف نےورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی
کھیل کے میدان سے پاکستان کے لیے اچھی خبر آگئی، قطر کے شہر دوحہ میں جاری ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ پاکستان کے اسٹار محمد آصف نے تیسری مرتبہ اپنے نام کرلی۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف تیسری بار ورلڈ اسنوکر چیمپئن بن گئے، محمد آصف نے فائنل میں ایرانی حریف علی گھراہگوزلو کو شکست دی۔بیسٹ آف نائن پر مشتمل فریمز کے فائنل میں محمد آصف نے ایرانی کیوئسٹ کے خلاف 5-3 سے فتح سمیٹی۔محمد آصف نے تیسری مرتبہ آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر کا فائنل جیتا ہے،اس سے قبل 2012 اور 2019 میں ورلڈ اسنوکر فائنل جیت چکے ہیں۔آصف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے تین فائنل کھیلنے والے تیسرے پلیئر ہیں۔اس سے قبل بھارت کے پنکج ایڈوانی نے چار فائنل جبکہ ایران کے عامر سرکوش تین فائنل کھیل چکے ہیں۔