انٹرنیٹ فائروال کے نفاذ سے پاکستانی معیشت کو300ًملین ڈالر نقصان کا خدشہ
پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پی ایس ایچ اے) کا پاکستان میں انٹرنیٹ فائر وال کے نفاذ پر بیان سامنے آیا۔ پی ایس ایچ اے کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ فائر وال سے معیشت کو 30کروڑ ڈالرکا نقصان ہو سکتا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق، فائر وال پر عمل درآمد پہلے ہی انٹرنیٹ کے منقطع ہونے کا سبب بن چکا ہے، فائر وال کے نفاذ کی وجہ سے وی پی اینز کی کارکردگی خراب ہے۔ اپنے بیان میں، ایسوسی ایشن نے کہا کہ انٹرنیٹ کی سست روی، وی پی این کی خراب کارکردگی کے باعث بڑے کاروباری نقصانات ہوئے۔ پی ایس ایچ اے کا کہنا ہے کہ یہ رکاوٹیں محض تکلیفیں نہیں بلکہ صنعتی ترقی پر براہ راست حملہ ہیں۔ ان رکاوٹوں سے ہونے والے تباہ کن مالی نقصان کا تخمینہ 300 ملین ڈالر سے زیادہ لگایا جا سکتا ہے۔