ایجنٹ مافیا کی پشت پناہی پرمحسن نقوی کا ایکشن: انچارج پاسپورٹ آفس عہدے سے فارغ

انچارج پاسپورٹ آفس عہدے سے فارغ

چیئر مین پی سی بی و وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کرپشن اور ایجنٹ مافیا کی پشت پناہی پر سخت ایکشن لے لیا۔ ،تفصیلات کے مطابق رشوت اور ایجنٹ مافیا کی پشت پناہی کی شکایات پر انچارج پاسپورٹ آفس مظفر گڑھ شاہد اقبال کو عہدے سے فارغ کردیا گیا.
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے انچارج پاسپورٹ آفس مظفر گڑھ کیخلاف محکمانہ کارروائی کا حکم بھی دے دیا . اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ محکمے میں کرپشن کرنے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پاسپورٹ آفس میں جہاں بھی ایجنٹ مافیا یا کرپشن کی شکایت ملی۔ وہاں بلا امتیازکارروائی ہوگی۔ شہریوں کو خدمات کی فراہمی میں کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی.

Author

اپنا تبصرہ لکھیں