آج کہاں بارش ہوگی اور کہاں گرمی و حبس کا سامنا رہیگا

آج کہاں بارش ہوگی اور کہاں گرمی و حبس کا سامنا رہیگا

پاکستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے جب کہ کچھ مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی، جنوبی بلوچستان کے کچھ مقامات، شمال مشرقی پنجاب ، بالائی کے پی، جنوب مشرقی اور زیریں سندھ میں بارش کا امکان ہے۔منڈی بہاؤ الدین، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی ،راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال مری، گلیات، ، تلہ گنگ، قصور، بہاولنگر میں کچھ مقامات پر تیز ہوئیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔کے پی کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہیں تاہم دیر، شانگلہ،بونیر، ، کوہستان، سوات،چترال، ہری پور، خیبر، مہمند، باجوڑ،بٹگرام، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ، مردان، پشاور، کرم، کوہاٹ ،بنوں، ، کرک اور وزیرستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہونے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

دن کے وقت اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا.اسلام آباد میں رات کے اوقات میں کچھ مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے۔شہر قائد کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود اور حبس کی صورتحال برقرار ہے، دن بھر سمندری ہوائیں معطل، مضافاتی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ آج صبح کم سے کم درجہ حرارت تیس(30) ڈگری سینٹی گریڈ رہا، کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، گرمی کی شدت چالیس ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں