ٹی 20 ورلڈ کپ: افغانستان ڈھیر، ساؤتھ افریقہ پہلی بار فائنل میں پہنچ گیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: افغانستان ڈھیر، ساؤتھ افریقہ پہلی بار فائنل میں پہنچ گیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: افغانستان ڈھیر، ساؤتھ افریقہ پہلی بار فائنل میں پہنچ گیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کے سیمی فائنل میچ میں افغانستان کو نو(9) وکٹوں سے بہت آسانی سے شکست دیکر ساؤتھ افریقہ پہلی بار فائنل میں پہنچ گیا، فاتح ٹیم ساؤتھ افریقہ نے نے57 رنز کا ہدف 9 ویں اوور میں ہی پورا کر لیا۔آئی سی سی کے زیر اہتمام امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی ٹ20 ورلڈ کپ سیمی فائنل میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر ساؤتھ افریقہ کو فیلڈنگ کرنے کی دعوت دیدی، دونوں ٹیمیں برائن لارا کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوئیں۔

افغانستان کی اننگز

افغان ٹیم کی پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ بری طرح ناکام ثابت ہوا اور ساوتھ افریقہ کی تباہ کن باؤلنگ کے سامنے تمام بیٹرز ڈھیر ہوگئے.، عظمت اللہ عمرزئی کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکا، اوپنر رحمان اللہ گرباز، محمد نبی اور نور احمد بغیر کھاتہ کھولے ہی آؤٹ ہوگئے.عظمت اللہ عمرزئی نے 10، ، کپتان راشد خان نے 8، 8، ابراہیم زدران،گلبدین نائب نے 9، کریم جنت ننگیالیا کھروٹ اور نوین الحق نے دو، دو، رنز بنائے، یوں پوری افغان ٹیم 11.5 اوورز میں 56 رنز پر ڈھیر ہو گئی، ساؤتھ افریقہ کی جانب سے مارکو جانسن اور بتریز شمسی نے 3، 3، کاگیسوربادا اور اینریچ نوکیا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جنوبی افریقہ کی اننگز

57 رنز کے ہدف کے جواب میں ساؤتھ افریقہ نے بیٹنگ شروع کی تو انکے خلاف افغان پلیئرز باؤلنگ میں بھی اچھی کارکردگی نہ دکھا سکےجب کہ صرف فضل الحق فاروقی نے گزشتہ میچوں کی طرح اپنی پرفارمنس برقرار رکھی اور پہلے ہی اوور میں اوپنر کوئنٹن ڈی کوک کی وکٹ حاصل کی۔
کوئنٹن ڈی کوک کے آؤٹ ہونے کے بعد ریزا ہینڈرکس اور کپتان ایڈن مارکرم نے 8.5 اوورز میں ہدف آسانی سے پورا کرلیا، دونوں نے بالترتیب 29 اور 23 رنز بنائے، شاندار کامیابی کے ساتھ جنوبی افریقہ تاریخ میں پہلی بار کسی بھی میگا ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

افغان سکواڈ

افغانستان کی ٹیم کی قیادت راشد خان نے کی، ابراہیم زدران، گلبدین نائب، رحمان اللہ گرباز، ، کریم جنت، ننگیالیا کھروٹ،عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی ور احمد، نوین الحق اور فضل حق فاروقی سکواڈ کا حصہ تھے۔

جنوبی افریقی سکواڈ
جنوبی افریقہ کی قیادت ایڈن مارکرم نے سرانجام دیئے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں ریزا ہینڈرکس، ہینرک کلاسن، کوئنٹن ڈی کوک، ، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، ڈیوڈ ملر، ٹرسٹن اسٹبساینریچ نوکیا اور تبریز شمسی شامل تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں