پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری! گوگل اورحکومت میں بڑا معاہدہ

پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری! گوگل اورحکومت میں بڑا معاہدہ

وفاقی وزارت تعلیم او ر گوگل فار ایجوکیشن نے ملک میں لاکھوں طالبعلموں تک ڈیجیٹل تبدیلی لانے کیلئے اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ اس شراکت داری سے پاکستان میں لاکھوں طالبعلموں کیلئے تعلیم تک رسائی میں بہتری آئیگی اور سیکھنے کیلئے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی بہتری میں مدد ملیگی،گوگل، اپنے گوگل فار ایجوکیشن کے کنٹری پارٹنر ٹیک ویلی کے ذریعے حکومتِ پاکستان کے ساتھ درج ذیل مقاصد کے لیے مل کر کام کریگا

وفاقی وزارت تعلیم اور گوگل کے درمیان یہ تعاون پاکستان میں اسکول نہ جانے والے بچوں کی مدد پر توجہ مرکوز کریگی۔۔ گزشتہ ماہ شہبا ز شریف نے2کروڑ60لاکھ سے زائد بچوں کے اسکول نہ جانے کے مسئلے کے حل کیلئے تعلیمی ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔ شہباز شریف نے ان بچوں کو دوبارہ تعلیمی اداروں میں داخل کرانے کیلئے ایک قومی پروگرام کی نگرانی کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا اور امید ظاہر کی تھی کہ اس مقصد کے حصول میں صوبائی حکومتیں بھی تعاون کرینگی۔بنیادی طور پر گوگل کا وفاقی وزارت تعلیم کےساتھ تعاون کا مقصد پاکستان کے تعلیمی نظام میں بڑے پیمانے پر ڈیجیٹل تبدیلی لانا، اسمارٹ کلاس رومز کی تیاری اور سیکھنے کے صحت مند ماحولیاتی نظام کو فروغ دینا ہے۔ ۔

تاکہ تعلیمی مقاصد کیلئے زیادہ سستی کروم بکس فراہم کی جا سکیں۔ اس اقدام کا مقصد یہ بات یقینی بنانا ہے کہ ملک کے ہر طالبعلم کو جدید کلاس روم ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل ہو جس سے ان کے سیکھنے کے تجربے میں اضافہ ہو سکے۔اس تعاون کے ایک حصے کے طور پر گوگل کروم بکس بنانے والی آسٹریلوی کمپنی الائیڈ پاکستان میں گوگل کروم بکس کو مقامی طور پر تیار کرنے کیلئے ایک اسمبلی لائن قائم کریگی دونوں شراکت دار، اساتذہ اور طلباء کو بااختیار بنانے کیلئے بھی مل کر کام کرینگے۔ جس میں ہنر مندی ، تربیت اور لچکدار اسمارٹ کلاس رومز کی تعمیر پر توجہ مرکوز کی جائیگی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گوگل تعلیمی شعبے میں جو کام کر رہا ہے وہ انتہائی قابل ستائش ہے، اور ہم پاکستان میں اسکی کوششوں کی حمایت کیلئے حاضر ہیں۔شہبا ز شریف گوگل اور حکومت پاکستان کے درمیان تعاون کو وسعت دینے میں بھی گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام سے درخواست کی کہ وہ باہمی طور پر فائدہ مند ہم آہنگی کی نشاندہی کے لیئے مل کر کام کریں۔گوگل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر فرحان ایس قریشی کا کہنا ہے کہ یہ تعاون پاکستان میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کیلئے ایک انقلابی قدم ثابت ہو سکتا ہے جس سے لاکھوں طلباءکو تعلیم اور ڈیجیٹل ٹولز تک رسائی حاصل ہوگی ۔

اسکے علاوہ پانچ لاکھ سے زائد کروم بکس کی مقامی اسمبلی بنانے سے پاکستان کی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو ترقی دینے اور ٹیکنالوجی میں مزید سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی۔گوگل فار ایجوکیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کیون کیلز کہتے ہیں: ”گوگل فار ایجوکیشن طاقتور ٹولز پیش کرتا ہے جو سیکھنے والوں کو بعض اہم مہارتوں کو فروغ دینے میں مدد دے سکتے ہیں۔ ان مہارتوں میں بنیادی خواندگی، جدید ڈیجیٹل اور مصنوعی ذہانت کی مہارتیں شامل ہیں۔وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ۔ ہمیں یقین ہے کہ ٹیکنالوجی، سیکھنے کے نتائج کو بہتر بنانے اور ہمارے طلباءکو مستقبل کے لئے تیار کرنے میں ،اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔گوگل فار ایجوکیشن کےساتھ شراکت داری پاکستان میں تمام بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کی ہماری کوششوں میں ایک اہم قدم ہے

اپنا تبصرہ لکھیں