تاجر دوست سکیم کے تحت 17384 تاجروں کی رجسٹریشن مکمل ہوگئی
ایف بی آر کے تاجر دوست سکیم کے تحت اب تک 17384 تاجروں کی رجسٹریشن مکمل ہوگئی ۔ ترجمان ایف بی آر بختیار محمد نے جمعہ کویہاں جاری بیان میں کہاہے کہ 23 مئی تک سکیم کے تحت اب تک 17384 تاجر رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 23 مئی تک کراچی سے 5173، لاہور سے 4871، اور اسلام آباد سے 1406 تاجر رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔ اسی طرح راولپنڈی سے 1944، پشاورسے 1409 اور کوئٹہ سے 899 تاجر رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔
Author
Post Views: 149