تیسری جنگ عظیم چند ہفتے دور، انڈین نجومی نے پیشن گوئی کردی

تیسری جنگِ عظیم چند ہفتے دور، انڈین نجومی نے پیشن گوئی کردی

انڈیا سے تعلق رکھنے والے 1 نجومی نے پیشن گوئی کی کہ تیسری جنگ عظیم شروع ہونے میں صرف کچھ ہفتے باقی ہیں۔انڈین میڈیا کے مطابق تیسری جنگ عظیم کو لیکر ایک تازہ ترین پیشن گوئی کوشل کمار نامی بھارتی نجومی نے کی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تیسری عالمی جنگ صرف چند ہفتے دور ہے۔انڈین نجومی نے عالمی سیاسی منظر نامے میں ہلچل اور جنگ کا امکان ظاہر کرتے ہوئے تیسری عالمی جنگ شروع ہونے کے حوالے سے منگل اٹھارہ جون 2024 کی تاریخ کی پیشن گوئی کی ہے۔

کوشل کمار کے مطابق دس اور 29 جون کو بھی اس حوالے سے کچھ ہونے کی پیشن گوئی ہے۔نجومی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کچھ ممالک میں سیاستدانوں اور طاقتور شخصیات کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جبکہ کچھ سیاسی طاقتور شخصیات کے شدید بیمار ہونے کا بھی امکان ہے یا وہ استعفیٰ بھی دے سکتے ہیں۔خیال رہے کہ پہلی2عالمی جنگوں کے تباہ کن اثرات اب بھی دنیا بھر میں لوگوں کے ذہنوں، کتابوں اور انٹرنیٹ پر لفظوں، تصاویر اور ویڈیوز کی صورت میں موجود ہیں۔تیسری جنگ عظیم کے حوالے سے کئی پیشن گوئیاں سامنے آچکی ہیں۔

آٹے، میدے اور سوجی کی قیمتوں میں بڑی کمی

اپنا تبصرہ لکھیں