آرمی چیف کا دورہ جرمنی، جرمن افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش

آرمی چیف کا دورہ جرمنی، جرمن افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش

آرمی جنرل سید عاصم منیر وفاقی جمہوریہ جرمنی کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں انہیں جرمن مسلح افواج کے دستے نے آنر گارڈ پیش کیا۔سید عاسم منیر جرمنی پہنچے تو چیف آف ڈیفنس جنرل کارسٹن بریور نے وفاقی وزارت دفاع میں انکاا استقبال کیا۔آرمی چیف نے جرمن آرمی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل الفونس ماس سے ملاقات کی اور جرمنی کے آرمی چیف کے ہمراہ آرمی کامبیٹ ٹریننگ سینٹر گارڈلیگن کا دورہ کیا۔آرمی چیف کو سینٹر کے مختلف پہلوؤں اور جرمن اور دیگر افواج کے دستوں کو دی جانے والی تربیت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے شہری جنگ پر ایک مظاہرہ بھی دیکھا اور مختلف تربیتی سہولیات کا دورہ کیا۔ جنرل عاصم منیر نے وفاقی چانسلر کے خارجہ پالیسی اور سلامتی کے مشیر جینس پلوٹنر سے بھی ملاقات کی۔آرمی چیف نے وزیر مملکت برائے امور خارجہ ٹوبیاس لنڈر اور وزارت دفاع میں ریاستی سکریٹری سول اور عسکری قیادت مسٹر نیل ہلمر سے ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔جرمن قیادت نے دہشت گردی کیخلاف جنگ اور خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پاک فوج کے کردار کا اعتراف کیا۔جنرل عاصم منیر جرمن آرمڈ فورسز کمانڈ اینڈ سٹاف کالج، ہیمبرگ کا بھی دورہ کرینگے. جہاں وہ مختلف ممالک سے کورس میں شرکت کرنے والے طلباء سے خطاب کرینگے .تاکہ پاکستان کے علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کے تناظر اور اقوام متحدہ کے مشنز میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار پر روشنی ڈالیں۔

پاکستان میں ہیٹ ویو کا مرحلہ شروع ہوچکا، مئی اور جون میں 3 ہیٹ ویو ہونگی

اپنا تبصرہ لکھیں