قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کا ایران کے سفارت خانے کا دورہ
چیئرمین سینیٹ و قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی ایرانی صدر کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے ایران پہنچ گئ ۔قبل ازیں انہوں نے ایران کے سفارت خانے کا دورہ کیا،ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ اور دیگر کے افسوسناک انتقال پر اظہار ِتعزیت بھی کی ۔یوسف رضا گیلانی نے ایران کے صدر کے انتقال پر پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہارکیا ،انہوں نے کہا پوری قوم ایرانی صدر کی وفات پر غمزدہ ہے ، ایرانی بھائیوں اور بہنوں کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔ایران کے صدر وفات عالم اسلام کے لیے ایک عظیم نقصان ہے ،صدر ابراہیم رئیسی ایک نیک انسان ، عالم اور پاکستان کے عظیم دوست تھے ،صدر ابراہیم رئیسی کی وفات سے امت مسلمہ ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگئی۔قائم مقام صدر نے پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مغدم سے بھی ملاقات کی۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور ادبی روابط پر مبنی بہترین تعلقات ہیں.دونوں برادر ممالک کو مزید قریب لانے کیلئے عوامی روابط اور پارلیمانی تبادلوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔