کوئٹہ: مسجد میں بم دھماکا، پولیس اہلکار شہید

کوئٹہ: مسجد میں بم دھماکا، پولیس اہلکار شہید

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ٹاؤن کچلاک کی ایک مسجد میں دیسی ساختہ بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید جب کہ 5 اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوع پر پہنچے اور متاثرہ مقام کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کر دی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دیسی ساختہ بم مسجد میں پھنکا گیا جب کہ دھماکے کا ہدف امام مسجد تھے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 5 یولیس اہلکار بھی شامل ہیں، شہید اور زخمی پولیس اہل کاروں کا تعلق ایگل اسواڈ سے ہے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں