پاکستان اور سعودی عرب کادفاعی صنعتی تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور

پاکستان اور سعودی عرب کادفاعی صنعتی تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور

سعودی عرب اور پاکستان نے بائی لیٹرل دیفنس انڈسٹریل فورم میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی صنعتی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور نئے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے بائی لیٹرل ڈیفنس انڈسٹریل فورم کا ساتواں اجلاس دس اکتوبر کو ریاض میں منعقد ہوا جہاں پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے وفد کی قیادت چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر نے کی جب کہ سعودی عرب کی طرف سے اجلاس کی قیادت معاون وزیر دفاع انجینئر طلال بن عبداللہ العتیبی نے کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس کے دوران چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹننٹ جنرل محمد اویس دستگیر نے سعودی رائل ڈیفنس فورسز کی استعداد کار بڑھانے کیلیے پاکستان کے مستقل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سعودی عرب کے نمائندے نے دھشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں اور قربانیوں کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی قیمتی خدمات کو تسلیم کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فورم میں عالمی اور علاقائی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور ان کے دفاعی افواج پر اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور جدید ٹیکنالوجی میں تیز رفتار پیش رفت کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی صنعتی تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ اطلاعات کے مطابق اس ضمن میں جاری تعاون کا جائزہ لیا گیا اور نئے شعبوں میں تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں