جام کمال کی دکی میں کان کنوں پردہشت گرد حملے کی مذمت

جام کمال کی دکی میں کان کنوں پردہشت گرد حملے کی مذمت

وزیر تجارت جام کمال نے بلوچستان کے علاقے ڈوکی میں کان کنوں پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کی، جس میں کئی مزدور جاں بحق ہو گئے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں انھوں نے کہا کہ صوبے کی خدمت⁠ کا جذبہ رکھنے والوں کو سیاست میں آ کر لوگوں کی زندگیوں میں بہتری کیلئے کام کرنا چاہیے-وزیر تجارت جام کمال نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جو کہ ایک ایسا علاقہ ہے جہاں کے لوگ پرامن اور محنتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور دیگر کالعدم تنظیمیں خطے میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان ایک وسیع صوبہ ہے اور معدنی وسائل سے مالا مال ہے۔

انہوں نے عوام کو ترغیب دی کہ وہ صوبے کے تحفظ کے لیے خود آگے بڑھیں کیونکہ ہر کوئی اپنی زندگیوں میں بہتری چاہتا ہے۔جام کما ل خان نے صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے سبکو مل کر عملی طور پر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ “اگر کسی کے دل میں خدمت کا جذبہ ہے تو اسے سیاست میں شامل ہونا چاہیے نہ کہ دھشتگردی میں اور لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کیلئے سخت محنت کرنی چاہیے،وزیر تجارت نے مزید کہا کہ مجھے بلوچستان میں ہونیوالے واقعات پر افسوس ہے۔ ہمیں ملکر صوبے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرنا ہوگا اور اپنی آنے والی نسلوں کیلئے بہتر مستقبل کو یقینی بنانا ہوگا.

Author

اپنا تبصرہ لکھیں