ایران کااسرائیل پرحملے کامعاملہ: پی آئی اے کو ایرانی فضائی حدودکو استعمال کرنےسے روک دیا گیا

پاکستان نے اپنی قومی ائیر لائین پی آئی اے کو تمام پروازو ں کے لیے ایرانی فضائی حدودکو استعمال کرنےسے روک دیاہے.

ترجمان پی آئی اے نے ایک بیان میں‌کہا ہے کہ ادارے نے اپنی تمام پروازوں کوایرانی فضائی حدودکو استعمال کرنےسے روک دیا . انہوں پی آئی اے نے ایئرلائن کےتمام کپتانوں اورفلائٹ آپریشن کواحکامات جاری کردیئے ہے.

ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے ایران کی فضائی حدود استعمال نہ کرنے سے متعلق تمام پروازوں کافلائٹ پلان ازسرنوترتیب دئیے جارہےہیں.جب تک صورتحال واضح نہیں ہو جاتی ،ایرانی کی فضائی حدوداستعمال نہیں کی جائیں گی.

ترجمان نے مذید کہا کہ پی آئی اے ایران کی فضائی حدود کےدو کوریڈوراستعمال کرتاہے. ایک مٰیں نادرن کوریڈورجس میں کینیڈااورترکی جانےوالی پروازیں اس روٹ کواستعمال کرتی ہیں جبکہ سدرن کوریڈورسے یواے ای ،بحرین ،دوحہ اورسعودی عرب کےلیے استعمال کیاجاتاہے.

جبکہ گزشتہ رات ایران نے اسرائیل پر سینکڑوں مزائیل داغے ہیں.

سابق اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے موجودہ اسرائیلی حکومت سے ایران پر فوری حملے کا مطالبہ کیا ہے، جس کی وجہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے جانے والے میزائل حملے ہیں۔ بینیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران نے اسرائیل پر براہ راست حملہ کر کے سنگین غلطی کی ہے، اور یہ وقت ہے کہ اسرائیل اس موقع کو مشرق وسطیٰ کے حالات بدلنے کے لیے استعمال کرے۔ انہوں نے اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام اور توانائی کے مراکز کو تباہ کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

بینیٹ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو موقع ملا ہے کہ وہ ایران کی دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے، اور تاریخی مواقع کو کبھی ضائع نہیں ہونے دینا چاہیے۔

ان کے اس بیان کے بعد اسرائیلی حکومت پر ایران کے خلاف جارحانہ ردعمل دینے کے لیے دباؤ بڑھ گیا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب اسرائیل کے مختلف علاقوں میں ایران کے بیلسٹک میزائل حملوں کے بعد سائرن بجے اور لوگوں کو شیلٹرز میں پناہ لینی پڑی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں