شمالی وزیرستان میں بم دھماکا، 4افراد جاں بحق
شمالی وزیرستان کی تحصیل رزمک کے بازار میں دھماکے کے نتیجے میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق دھماکا شمالی وزیرستان رزمک کے بازار میں ہوا ہے جس میں دس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ، زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد قانون نافذ اداروں کے اہلکاروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
Author
Post Views: 23