سیاسی استحکام و پالیسیوں کے تسلسل کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں ،احسن اقبال

سیاسی استحکام و پالیسیوں کے تسلسل کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں ،احسن اقبال

لاہور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے حکومتوں کیساتھ پالیسیوں میں استحکام اور تسلسل بہت ضروری ہے۔ نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور میں کانفرنس سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی نے زراعت کے روایتی طریقوں پر اثر ڈالا ہے جس سے جو بیج خاص موسم میں کارآمد تھے وہ اب موثر نہیں رہے۔ انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل لیا جو خوش آئند ہے، اب آبادی کی شرح بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے جبکہ 2017 میں آبادی میں اضافہ کی شرح کم تھی۔ احسن اقبال نے کہا کہ اس وقت ملک کو پانی کی کمی کا بھی خطرہ ہے جو مستقبل میں مزید بڑھ سکتا ہے۔ 30 ارب ڈالر کا نقصان سیلاب کی صورت میں 2022 میں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک معاشی بحران سے گزرہا ہے۔ کل بجٹ کا 50 فیصد قرضوں کی ادائیگی میں چلا جاتا، اگر ایسا رہا تو زیادہ دیر نہیں چل سکیں گے۔

ہمارا ملک قدرتی طور تمام نعمتوں سے مالا مال ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے نیوکلیئر پروگرام میں معجزہ کردکھایا تھا۔ جسکی بنیاد اٹامک انرجی کے خاکروب سے لیکر ہر شخص ایک مشن رکھتا تھا۔ اس دوران اٹامک کے کسی چئیرمین نے 6 سال سے کم عرصہ نہیں گزارا۔ وہاں ہر صورت میرٹ کو ترویج دیا گیا اور مشن کے دوران اٹامک انرجی نے اپنے لوگوں پر انویسٹ کیا۔ ان کو قوم نے مشن دیا اور وسائل بھی بہم پہنچائے تو 28 مئی کا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جس مقام پر ہیں سنجیدگی سے سوچنا ہوگا اور پالیسیاں مرتب کر کے عمل کرنا ہوگا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں