گندم کی برآمد کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، شہباز شریف

گندم کی برآمد کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، شہباز شریف

گندم کی برآمد کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، شہباز شریف

پرائم منسٹر شہباز شریف نے کہا ہے کہ گندم کی برآمد کا اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا، پاکستان تحریک انصاف کے دور میں پہلے گندم اور چینی برآمد کی گئی اور بعد میں گندم اور چینی درآمد کی گئی، اربوں کھربوں روپے کہاں گئے،

وہ تاریخ کا حصہ ہے۔ قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کی طرف سے اٹھائے گئے نکات کا جواب دیتے ہوئے شہبا ز شریف نے سپیکر سردار ایاز صادق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بطور سپیکر آپ کی آئینی ذمہ داری ہے اور یہ آپکی سخاوت بھی ہے کہ آپ لیڈر آف اپوزیشن کو بولنے کا موقع دیتے ہیں حالاں کہ سابق سپیکر اسد قیصر جب سپیکر تھے تو یہ اس وقت قائد حزب اختلاف کو بات ہی نہیں کرنے دیتے تھے، یہ ریکارڈ کا حصہ ہے۔ شہباز شریف نے ایوان کو بتایا کہ گندم کی برآمد کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی ریکارڈ کا حصہ ہے کہ سابق دور میں گندم اور چینی پہلے برآمد کی گئی اور بعد میں گندم اور چینی درآمد کی گئی، اربوں کھربوں روپے کہاں گئے ، وہ بھی تاریخ کا حصہ ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں