وزیر اعلیٰ کے پی کے معاون خصوصی عبدالکریم تورڈھیر کی مشیر خزانہ مزمل اسلم سے ملاقات

وزیر اعلیٰ کے پی کے معاون خصوصی عبدالکریم تورڈھیر کی مشیر خزانہ مزمل اسلم سے ملاقات

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت وحرفت اور فنی تعلیم عبدالکریم تورڈھیر نے بدھ کے روز سول سیکرٹریٹ پشاور میں مشیر خزانہ مزمل اسلم سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور انکے ساتھ صوبے کے صنعتکاروں کی سہولت کیلئے صنعتوں کیلئے سولرائزیشن منصوبے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔معاون خصوصی نے کہا کہ صوبے میں صنعتوں کو سستی بجلی کی فراہمی کیلئے سولرائزیش کا ایک منصوبہ لانا ضروری ہے کیونکہ اس وقت صنعتوں کو توانائی کا مسلہ درپیش ہے۔انھوں نے کہا کہ اس سکیم کی وجہ سے صنعتکاروں کو بجلی ضروریات پوری کرنے کیلئے سستی توانائی کی سہولت فراہم ہوسکے گی اور صنعتی شعبہ اٹھ کر اپنے پاؤں پر کھڑا ہو سکے گا۔اس موقع پر مشیر خزانہ نے معاون خصوصی سے کہا کہ وہ انھیں اس سلسلے میں ایک معقول پروپوزل پیش کرے اور اس تجویز پر عملدرآمد کیلئے ورکنگ کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں