شاہد خاقان اورمفتاح اسماعیل نے عوام پاکستان پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنا لی

شاہد خاقان اورمفتاح اسماعیل نے عوام پاکستان پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنا لی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل عوام پاکستان پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنا لی۔نئی جماعت کے حوالے سے اسلام آباد میں تقریب منعقد ہوئی جس میں شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، سابق گورنر خیبر پختونخوا سردارمہتاب عباسی، سابق وفاقی وزیرصحت ڈاکٹر ظفر مرزا، سابق صوبائی وزیر پنجاب زعیم قادری اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔نئی سیاسی جماعت عوام پاکستان پارٹی کا نعرہ ’’بدلیں گے نظام‘‘ رکھا گیا ہے،

جماعت کے جھنڈے کا رنگ سبز اور نیلا رکھا گیا جس میں پارٹی کا نام سفید رنگ سے تحریر ہے۔اس حوالے سے رکن آگنائزنگ کمیٹی فاطمہ عاطف نے بتایا کہ پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن 19 جون کو ہوئے، شاہد خاقان عباسی کو پارٹی کا کنوئینر جبکہ مفتاح اسماعیل کو سیکرٹری منتخب کیا گیا

اپنا تبصرہ لکھیں