اسلام آباد میں پٹرول موٹر سائیکلز خریدنے پر پابندی عائد

اسلام آباد میں پٹرول موٹر سائیکلز خریدنے پر پابندی عائد

وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پٹرول سے چلنے والی موٹر سائیکلز خریدنے پر پابندی عائد کر دی۔ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے میں اہم اجلا س منعقد ہوا جس میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کری انکلیو، فیڈرل سیکریٹریٹ کی عمارت کی تزئین و آرائش، ڈپلومیٹک انکلیو اور اسمارٹ پارکنگ کے منصوبوں پر پیش رفت پر بھی غور کیا گیا۔وزیر داخلہ نے اسلام آباد کو عالمی معیار کا شہر بنانے کیلئے اہم فیصلے کئے۔ ماحولیاتی آلودگی میں کمی کیلئے سی ڈی اے آئندہ سے صرف الیکٹرک بائیکس خریدیگی ،جب کہ شہریوں کیلئے ماحول دوست الیکٹرک بسیں چلائی جائینگی.اسلام آباد کے شہریوں کو انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کی ایمرجنسی سروسز فراہم کی جائینگی.۔

اس حوالے سے ایمرجنسی سروسز کو ایم سی آئی سے سی ڈی اے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔محسن نقوی نے مزید کہا کہ سرینہ چوک انڈر پاس اور ایف نائن پارک چوک فلائی اوور منصوبوں پر تعمیراتی کام جلد شروع کر دیا جائیگا. جب کہ طویل مدت سے زیر التوا ایکسپریس وے کے منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے کام کی رفتار تیز کی جائیگی. اسلام اباد کے کئی برس سے نان ڈویلپ سیکٹرز میں ترقیاتی کاموں کو مکمل کرکے لوگوں کو قبضہ دیا جائیگا.کیپیٹل واسا کا قیام بھی جلد عمل میں لایا جائیگا.اس کے قیام کیلئے متعلقہ امور کو جلد حتمی شکل دی جائیگی.

وزیر داخلہ نے کہا کہ ستارہ (17)سال سے تعطل کا شکار اسلام آباد ماڈل جیل پر کام تیزی سے جاری ہے، پہلے مرحلے کو مقررہ مدت میں مکمل کی جائیگی. اسلام آباد میں بزنس فیسلیٹیشن سینٹر بنائے جا رہے ہیں جہاں سرمایہ کاروں کو سہولیات ایک چھت تلے فراہم کی جائیں گی، سیکٹر ایچ سولہ میں ہیلتھ ٹاور کیلئے زمین کی الاٹمنٹ کر دی گئی ہے۔محسن نقوی نے ریکارڈ ٹیکس وصولی پر چیئرمین سی ڈی اے سمیت پوری ٹیم کو مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ صرف پلاٹ اور زمین بیچ کر کوئی ادارہ نہیں چل سکتا، ضروری ہے کہ ادارے کے اثاثے بڑھائے جائیں، اس سلسلے میں انوسمنٹ پلان مرتب کرکے ساتھ روز میں پیش کیا جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں