فافن نے قومی اسمبلی کے سودن پر رپورٹ جاری کردی

فافن نے قومی اسمبلی کے سودن پر رپورٹ جاری کردی

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے پاکستان کی سولویں قومی اسمبلی کے سو دن مکمل ہونے پر رپورٹ جاری کردی۔فافن کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے قومی اسمبلی کے صرف دو اجلاسوں میں شرکت کی جو دس فیصد بنتی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور اور ڈپٹی اسپیکر نے 82 فیصد کارروائی کی صدارت کی، جبکہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی ایوان میں حاضری 88 فیصد رہی،

جبکہ صرف 29 رکن اسمبلی کی حاضری سو فیصد رہی۔فافن رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ میں قانون سازی کا عمل سست روی کا شکار رہا، قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل میں تاخیر سے اسمبلی کی کارکردگی متاثر ہوئی۔اسکے علاوہ، سکیورٹی خدشات کے باعث قومی اسمبلی کی گیلری تک شہریوں کی رسائی پر پابندی بھی کارکردگی پر اثر انداز ہوئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایوان میں اب بھی 26 ارکان کی کمی ہے، مجموعی طور پر ایوان نے 66 گھنٹے اور 33 منٹ پر محیط 23 اجلاس منعقد کئے

ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی ، قومی ٹیم کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا گیا

اپنا تبصرہ لکھیں