پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو پاکستان کی نیوز کاسٹر محترمہ تسکین ظفر انتقال کر گئیں

پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو پاکستان کی سابقہ نیوز کاسٹر تسکین ظفر مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔تسکین ظفر کی نماز جنازہ آج سہ پہر ساڑھے 4 بجے لالکرتی راولپنڈی میں ادا کی جائے گی ، وہ 1957 میں راولپنڈی میں پیدا ہوئیں ، انہوں نے 1980 میں ریڈیو پاکستان سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔تسکین ظفر نے پی ٹی وی میں بطور نیوز کاسٹر اور پروگرام ہوسٹ فرائض انجام دئیے ، جس کے بعد وہ پاکستان ٹیلی ویژن کے ساتھ بطور نیوز کاسٹر ایک طویل عرصے تک منسلک رہیں ، انہیں خدمات کے اعتراف میں گزشتہ سال صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔تسکین ظفر نے بطور نیوز کاسٹر 1998 میں ہونے والے ایٹمی دھماکوں کی خبر بھی سب سے پہلے نشر کی تھی ، وہ ریڈیوپاکستان کے شعبہ خبر سے بھی وابستہ رہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں