وزیراعظم کا بیان غلط قرار، پیٹرول کی قیمت میں صرف 4 روپے 74 پیسے کی کمی

وزیراعظم کا بیان غلط قرار، پیٹرول کی قیمت میں صرف 4 روپے 74 پیسے کی کمی

وزارت خزانہ نے پٹرول کی قیمت میں صرف 4 روپے 74پیسے کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جب کہ انکشاف ہوا ہے کہ شہباز شریف سے منسوب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق غلط بیان جاری کیا گیاتھا.وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ پندہ روز کے لئے پٹرول کی 1 لیٹر قیمت 4.74 روپے جب کہ ڈیزل 3.84 پیسے کم کی گئی .

حالیہ کمی کے بعد پٹرول کی 1لیٹر قیمت 268 روپے 36 پیسے جب کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت دو سو 70 روپے 22 پیسے مقرر کی گئی ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے کے بعد سے شروع ہوگیا جو 15جون کی رات بارہ بجے تک ہوگا۔اُدھر وزیراعظم ہاؤس سے شہباز سے منسوب کر کے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہدایت جاری کرنے کا انکشاف ہوا،

جس پر وزیراعظم نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی.اس سے قبل اطلاع سامنے آئی تھی کہ شہباز شریف وزارت خزانہ کی جانب سے سمری موصول ہونے کے بعد پٹرول کی قیمت میں 15.40 روپے اورڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 90 کمی کی منظوری دیدی۔ شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں سے مہنگائی میں واضح کمی ہوئی اور معاشی استحکام آیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں