آٹو سیکٹر مقامی سطح پہ گاڑیاں بنائے، وزیراعظم کی ہدایت

آٹو سیکٹر مقامی سطح پہ گاڑیاں بنائے، وزیراعظم کی ہدایت

وزیراعظم نے کہا ہے کہ حکومت ملک کی برآمدات میں اضافے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔وزیر اعظم سے آٹو اور آٹو پارٹس مینوفیکچررز کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹویوٹا پاکستان علی جمالی، آٹو پارٹس صنعت کے نمائندے عامر اللہ والا بھی شامل تھے۔ملاقات کے دوران وفد نے حکومت کی کاروبار و سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا اور وفد نےشہباز شریف کو آٹو سیکٹر کو درپیش مسائل کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

شہباز شریف نے وفد سے با ت چیت کرتے ہوئے کہا کہ آٹو سیکٹر پاکستان میں مقامی سطح پر گاڑیوں کی تیاری کرے، آٹو سیکٹر اپنی مصنوعات کا ایک خاطر خواہ حصہ برآمد کرے اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے، آٹو سیکٹر ڈیلیشن کی پالیسی پر عملدرآمد کرے۔وزیراعطم نے مزید کہا ہے کہ حکومت ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ پاکستان کی آٹو پارٹس کی صنعت عالمی ویلیو چین کا حصہ بنے،ملاقات میں ، چیئرمین ایف بی آر ،وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وفاقی وزیر صنعت رانا تنویر حسین وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر رانا احسان افضل، متعلقہ اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی 39 شرائط کیساتھ اجازت مل گئی

اپنا تبصرہ لکھیں