جنوبی کوریا کے تعاون سے پہلا آئی ٹی پارک کا منصوبہ اگلے سال مکمل ہوگا

جنوبی کوریا کے تعاون سے پہلا آئی ٹی پارک کا منصوبہ اگلے سال مکمل ہوگا

حکومت کی جانب سے سال 2025ء تک ملک بھر میں سو نئے ای روزگار مراکز اور دس نئے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس قائم کئے جائینگے۔وزیراعظم کی زیر صدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی پارکس کے حوالے سے اہم اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی بڑھتی ہوئی آئی ٹی کے فروغ ، آئی ٹی برآمدات بڑھانے اور اسٹارٹ اپس کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے آئی ٹی پارکس کا قیام خوش آئند ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اسلام آباد آئی ٹی پارک کی تعمیر کا کام جلد از جلد مکمل کی جائے. وزیراعظم نے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس کی کارکردگی کے حوالے سے تھرڈ پارٹی ایویلیوایشن کرانے کی ہدایت بھی کی ۔اجلاس کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی جانب سے آئی ٹی پارکس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ کس طرح پیش آیا؟

اجلاس کو بتایا گیا کہ جنوبی کوریا کے تعاون سے اسلام آباد آئی ٹی پارک کا منصوبہ اگلے سال مکمل کر لیا جائیگا۔ اسلام آباد آئی ٹی پارک میں اسٹارٹ اپس، انکیوبیشن سینٹرز، بینکس، ریستوران اور دیگر سہولیات فراہم کی جائینگی۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ کراچی میں جنوبی کوریا کے تعاون سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک کا منصوبہ 2027 تک مکمل ہوگا۔

اجلاس کو مزید آگاہ کیا گیا کہ ملک کے 29 شہروں میں 43 سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس قائم کیے گئے ہیں، 2025ء میں ملک بھر میں 100 نئے ای روزگار مراکز اور 10 نئے سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارکس قائم کیے جائینگے۔اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان، وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

انڈیا میں سوشل میڈیا پر مسلم مخالف پراپیگنڈہ، مودی سرکار اور میٹا کا گٹھ جوڑ بے نقاب

اپنا تبصرہ لکھیں