وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ جس کے نتیجے میں پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 28 مئی کو طلب کر لیا گیا ہے۔(ن) لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے اجلاس کا نوٹس تمام اراکین مجلس کو ارسال کر دیا ہے۔ امیلا۔ توقع ہے کہ پارٹی کی مرکزی کونسل کے اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو پارٹی کا نیا صدر منتخب کیا جائے گا۔
Author
Post Views: 131