وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس

وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس

وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ٹیکس کیسز میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد سمیت تمام متعلقہ افسران کو معطل کر دیا ہے۔ انہوں نے انکوائری کا حکم دیا اور عمل درآمد کے لیے فوری ہدایات جاری کرتے ہوئے ذاتی طور پر عمل کی نگرانی کریں گے۔ اس وقت ٹیکس ٹربیونلز میں اربوں کے سرکاری کیسز زیر التوا ہیں۔

وزیراعظم نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ان مقدمات کو جلد نمٹانے کی درخواست کی ہے۔حال ہی میں وزیراعظم کو اسلام آباد میں ایف بی آر کے وکیل کی جانب سے عدالتی کیس کی تاریخ میں تاخیر کی درخواست کا علم ہوا۔ انہوں نے فوری طور پر متعلقہ حکام کو واقعہ کی تحقیقات کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ قومی خزانے کے سینکڑوں ارب روپے قانونی تنازعات کا شکار ہیں اور وہ اس سلسلے میں کسی قسم کی لاپرواہی یا کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔عوام سے اپنے وعدے کے مطابق وزیراعظم ٹیکس نظام میں اصلاحات کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور ملک کی ایک ایک پائی بچانے اور ریونیو بڑھانے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں