راولپنڈی اور اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے
راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔چکوال، تلہ گنگ، کلر کہار، گوجر خان، روات، کہوٹہ، ٹیکسلا اور کلر سیداں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ آزاد کشمیر کے علاقوں سماہنی، بھمبر، مری اور گردونواح میں بھی زلزلے کے اثرات نمایاں رہے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 ریکٹر اسکیل پر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز راولپنڈی سے 8 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔