ججز کی تعداد

سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافےکافیصلہ

سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافےکافیصلہ

سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافے سے متعلق بل قومی اسمبلی میں جمعہ کو پیش کیا جائیگا.پارلیمانی ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد سترہ سے بڑھا کر (23)کی جائیگی اور سپریم کورٹ چیف جسٹس سمیت (23) ججز پر مشتمل ہوگی جبکہ ججز کی تعداد بڑھانےکا بل حکومت کیجانب سے پیش کیا جائیگا.ذرائع کے مطابق بل کی منظوری کیلئے قومی اسمبلی اجلاس میں جمعہ تک توسیع کردی گئی

جب کہ ترمیم شدہ شیڈول کے مطابق اجلاس آج ختم ہو جانا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ بل نجی کارروائی کے دن بیرسٹردانیال چوہدری پہلے ہی پیش کرچکے ہیں ۔دوسری جانب پریکٹس اینڈپروسیجر ایکٹ میں بھی ترمیم پر مشاورت جاری ہے

Author

اپنا تبصرہ لکھیں