ماہرہ خان کی بولڈ تصاویر

اداکارہ ماہرہ خان کی بولڈ تصاویر وائرل

اداکارہ ماہرہ خان کی بولڈ تصاویر وائرل

پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان کو اپنی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا، صارفین نے سخت تنقیدشروع کردی۔ان دنوں ماہرہ خان اپنی نیٹ فلکس سیریز ‘جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو’ کی شوٹنگ کیلئے اٹلی میں موجود ہیں، اس حوالے سے اداکارہ ن ے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کیں۔ماہرہ خان نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی چند بولڈ تصاویر بھی شامل کیں، ان تصاویر میں اداکارہ کے مغربی طرز کے ملبوسات دیکھ کر مداح سخت غصے میں آگئے ،اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصاویر میں اٹلی کے شہر پگلیا کے حسین سیاحتی مقام اور غروبِ آفتاب کے دلکش مناظر کو دیکھا جاسکتا ہے۔

مداحوں کو ادکارہ کا بولڈ انداز انکے فینز کو ایک آنکھ نہ بھایا اور پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان اداکاراؤں کو اپنی حدود کا معلوم ہونا چائیے اور انہیں یہ بھی معلوم ہونا چائیے کہ کیسا لباس اور اخلاق مسلمان کی شناخت ہے۔ایک صارف نے کہا کہ مجھے ماہرہ خان کے ایسے لباس پہننے پر کوئی اعتراض نہیں لیکن اداکارہ ماہرہ خان  پھر وہ انٹرویوز میں یہ نہ کہیں کہ انکی نانی اور انکی والدہ انہیں بغیر آستین کے لباس پہننے کی اجازت نہیں دیتی تھیں۔

انکے فینز نے  اداکارہ ماہرہ خان کی بولڈ تصاویر پر بہت زیادہ تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی ماہرہ خان سے اس طرح کے بولڈ لباس پہننے کی توقع نہیں کی تھی۔کچھ مداحوں نے لکھا کہ ادکارہ ماہرہ خان بھی دوسروں کیطرح اپنی حیا کھورہی ہیں، انہیں دیکھ کر اس بات پر تعجب نہیں کہ قیامت قریب ہے۔بعض لوگوں نے ماہرہ خان کیلئے انتہائی سخت الفاظ کا استعمال کیا جب کہ کچھ صارفین نے رد عمل دیتے ہوئے لکھا کہ ماہرہ خان کیطرح تمام اداکارائیں ایسی ہی ہیں۔
مزید کچھ فینز نے اداکارہ ماہرہ خان کے لباس کو دیکھ کر سوال اٹھایا کہ کیا وہ مسلمان خاتون ہیں؟
اسی طرح بعض صارفین نے انکے لئے خدا سے ہدایت کی دعائیں کیں اور لکھا کہ وہ ابتک دیگر اداکاراؤں کی طرح بولڈ نہیں تھیں لیکن اب وہ بھی دوسروں کے نقش قدم پر چل پڑی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں