ریلوے پل دھماکے سے تباہ، کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی ٹرینیں بند
کوئٹہ: کولپور اور مچھ کے درمیان ریلوے پل دھماکے سے تباہ کر دیا گیا جس کے باعث کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی ٹرینیں بند کر دی گئیں۔لیویز ذرائع کے مطابق بائی پاس کے علاقے میں بھی ریلوے ٹریک کے ساتھ دھماکا ہوا جس سے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔نامعلوم افراد نے ٹریک کے ساتھ دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا۔
Author
Post Views: 58