google-site-verification=hCdMJtRSQIFlKGUKDvshKKo__duzI1re2ugCjowz_Yg

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی
وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر وزارت خزانہ نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 40 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے کمی کا فیصلہ کیا ہے۔وزرات خزانہ کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر وفاقی حکومت نے پیٹرول اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے مطابق آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 40 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے فی لیٹر کمی کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے 16 مئی کو بھی پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے سے زیادہ کمی کی تھی جب کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے حکومت کو پیٹرول کی قیمتوں میں محدود کمی کی سمری بھیجی تھی تاہم وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے خصوصی کمی کا اعلان کرتے ہوئے وزارت خزانہ کو ہدایت کی کہ وہ پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 40 پیسے فی لیٹر کمی کر کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچائیں۔اس سے قبل 15 مئی کو حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں پیٹرول کی نئی قیمت 15 روپے 39 پیسے کمی کے بعد 273 روپے 1 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی ۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 7 روپے 88 پیسے کمی کے بعد 274 روپے 8 پیسے فی لیٹر کر دی گئی تھی۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی جس کے بعد نئی قیمت 161 روپے 17 پیسے فی لیٹر ہوگئی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 9 روپے 86 پیسے فی لیٹر کم ہوکر 173 روپے 48 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.