google-site-verification=hCdMJtRSQIFlKGUKDvshKKo__duzI1re2ugCjowz_Yg

پچاس ہزار گھرانوں میں سولر سسٹم کی تقسیم کی منظوری

پچاس ہزار گھرانوں میں سولر سسٹم کی تقسیم کی منظوری

پنجاب کے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے صوبے بھر کے پچاس ہزار گھرانوں میں 1کلو واٹ سولر سسٹم تقسیم کرنے کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد غریب طبقے کیلئے مہنگی بجلی کا بوجھ کم کرنا ہے۔ انہوں نے پائلٹ پراجیکٹ کو فوری شروع کرنے کی ہدایت کی۔ محفوظ صارفین کے طور پر درجہ بند بجلی کے صارفین اس پروگرام کیلئے اہل ہونگے، ہر ایک کلو واٹ سسٹم میں دو سولر پینل، ایک بیٹری، ایک انورٹر اور ضروری وائرنگ شامل ہونگی.

 

پنجاب حکومت سولر سسٹم کی تنصیب اور لاگت کا سو فیصد برداشت کریگی.منصوبے کا بجٹ دس ارب روپے ہے۔ بجلی چوری، میٹر میں چھیڑ چھاڑ، یا کسی اور دھوکہ دہی کی اسکیم میں ملوث گھرانے اہل نہیں ہونگے۔ فراہم کردہ دستاویزات اہل صارفین اپنا بل ریفرنس نمبر اور شناختی کارڈ نمبر 8800 پر بھیج کر رجسٹر کر سکتے ہیں۔ نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن ان صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کریگی جو سو یونٹ سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں۔ صارفین کی تفصیلات پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو ارسال کی جائینگی، جو عمل درآمد کیلئے حتمی فہرستیں ضلعی انتظامیہ کو جاری کریگا.

https://urdu.tawarepakistan.com/archives/4598

https://urdu.tawarepakistan.com/archives/4581

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.