google-site-verification=hCdMJtRSQIFlKGUKDvshKKo__duzI1re2ugCjowz_Yg

امارات سول ایویشن اتھارٹی سکیورٹی وفد کا اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ

امارات سول ایویشن اتھارٹی سکیورٹی وفد کا اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ

متحدہ عرب امارات جنرل سول ایویشن اتھارٹی سیکیورٹی وفد نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد متحدہ عرب امارت جانے والی پروازوں کیسیکیورٹی امور کی جانچ پڑتال ہے ہوائی اڈے پہنچنے پر سیکرٹری ایوی ایشن کی جانب سے ڈائریکٹر ایویشن سیکیورٹی سول ایویشن اتھارٹی ائیر کموڈور (ر)شاہد قادر نے ٹیم کا خیر مقدم کیا۔عبداللہ الکعبی نے کہا کہ پاکستان کے ایوی ایشن سیکیورٹی سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے متحدہ عرب امارات کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، عرب امارات ایویشن سیکیورٹی ٹیم کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان ملک میں ایوی ایشن سکیورٹی کے معیار کو بڑھانے کے لیے باہمی تعاون کی کوششوں کا تسلسل ہے عرب امارات دو رکنی ٹیم دو سے پانچ جولائی تک کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ بھی کرے گی۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.