کوئٹہ: نادرا کے آن لائن شناختی کارڈز کی ترسیل میں لیپرڈز کوریئر کی غفلت

کوئٹہ: نادرا کے آن لائن شناختی کارڈز کی ترسیل میں لیپرڈز کوریئر کی غفلت

کوئٹہ شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نادرا کی جانب سے آن لائن شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کے لیے اپلائی کرنے والے افراد کے کاغذات لیپرڈز کوریئر سروس کے ذریعے ان کے پتے پر بھیجے جاتے ہیں، تاہم کوئٹہ میں کوریئر سروس کے عملے کی غفلت کے باعث شہری مہینوں تک اپنے اہم دستاویزات حاصل نہیں کر پاتے۔ راحیل شاہ نے بتایا کہ کوریئر عملہ نہ تو فون پر رابطہ کرتا ہے اور نہ ہی گھر پہنچتا ہے، بلکہ بغیر اطلاع کے اہم شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات واپس اسلام آباد بھجوا دیتا ہے، جس کے باعث انہیں بار بار نئی درخواستیں دینی پڑتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں روزانہ درجنوں شہری اس صورتحال کا شکار ہوتے ہیں،

 

اور بعض کیسز میں کوریئر ریکارڈ پر ڈلیورڈ یا ریٹرن درج کیا جاتا ہے، حالانکہ متعلقہ شخص کو کوئی اطلاع نہیں دی جاتی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اس رویے سے نہ صرف عوامی اعتماد مجروح ہوا ہے بلکہ نادرا کے آن لائن نظام کی افادیت بھی متاثر ہو رہی ہے۔

 

متاثرہ افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ حکام فوری نوٹس لیں، کوئٹہ میں لیپرڈز کوریئر سروس کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کریں اور ایسا مثر نظام تشکیل دیا جائے جس کے تحت شناختی کارڈ اور سرکاری دستاویزات شہریوں تک بروقت اور محفوظ طریقے سے پہنچ سکیں۔

Author

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں…
Leave A Reply

Your email address will not be published.