google-site-verification=hCdMJtRSQIFlKGUKDvshKKo__duzI1re2ugCjowz_Yg

بلوچستان: غیرت کے نام پر دوہرا قتل، بشیر احمد کا جسمانی ریمانڈ منظور

بلوچستان کے علاقے سنجیدی ڈیگاری میں غیرت کے نام پر مرد اور خاتون کے لرزہ خیز قتل کیس میں پولیس نے نامزد مرکزی ملزم بشیر احمد کو گرفتار کرکے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ 12 سیف اللہ ترین نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو سیریس کرائم انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق بشیر احمد فائرنگ کے وقت ویڈیو میں واضح طور پر نظر آ رہا ہے۔ 4 جون 2025 کو پیش آنے والے اس واقعے میں بانو بی بی اور احسان اللہ کو مقامی جرگے کے فیصلے کے بعد گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق 38 سالہ احسان اللہ کو 9 جبکہ 35 سالہ بانو بی بی کو 7 گولیاں لگیں۔ خاتون حاملہ نہیں تھی اور لاش خراب حالت میں ملی۔

ایف آئی آر کے مطابق واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید عوامی ردعمل سامنے آیا۔ پولیس نے ملزمان بشیر احمد، شاہ وزیر، جلال، فکری منیر، بختیار، ملک امیر جان، عجب خان، جان محمد اور دیگر کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ اور دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا۔

پولیس کے مطابق بانو بی بی اور احسان اللہ کو تین گاڑیوں پر مشتمل گروہ نے اغوا کرکے ساتکزئی قبیلے کے سردار شیر باز خان کے سامنے پیش کیا، جہاں مقامی رسم و رواج کے مطابق دونوں کو ’’کاروکاری‘‘ قرار دے کر قتل کا حکم دیا گیا۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.