google-site-verification=hCdMJtRSQIFlKGUKDvshKKo__duzI1re2ugCjowz_Yg

سوئی سدرن کا اپنے صارفین کی سہولت کیلئے ایک اور قدم

سوئی سدرن کا اپنے صارفین کی سہولت کیلئے ایک اور قدم

عظیم پورہ سے جام صادق پل، کراچی تک نئے بچھائی گئی 20 انچ قطر 9 کلومیٹر گیس پائپ لائن کو مکمل کر کے سسٹم سے ملائے جانے کا اعلامیہ جاری کیا ہے ،ترجمان سوئی سدرن کے مطابق گیس ڈسٹری بیوشن پائپ لائن منصوبے کا ہک اپ 2 اہم مقامات پر کیا جائے گا جس کے باعث کچھ علاقوں کو گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی،

 

کورنگی (تمام سیکٹر بشمول صنعتی اور گھریلو)، منظور کالونی، اختر کالونی، کشمیر کالونی، محمود آباد اور ڈی ایچ اے میں کل 23 جون 2024, بروز اتوار کو صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک 12 گھنٹے کے لئے گیس بند رہے گی:

ترجمان کے مطابق اسکے علاوہ اعظم بستی، قیوم آباد، ڈی ایچ اے فیز 2 ایکسٹینشن، فیز 4، فیز 5 اور 5 ایکسٹینشن، فیز 7 اور 7 ایکسٹینشن، اور فیز 8 بشمول کریک وسٹا اور ایمار گیگا میں بھی گیس کی فراہمی معطل رہے گی،ترجمان سوئی سدرن نے کہا کہ معزز صارفین سے گزارش ہے اس عارضی بندش کے دوران متبادل ایندھن کا بندوست کرلیں تاکہ کسی پریشانی سے بچا جا سکے: دورانِ گیس بندش صارفین کو پیش آنے والی اس زحمت کے لیے ادارہ معذرت خواہ ہے

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.