google-site-verification=hCdMJtRSQIFlKGUKDvshKKo__duzI1re2ugCjowz_Yg

نیلم منیر شادی کیلئے راضی ہوگئیں

نیلم منیر شادی کیلئے راضی ہوگئیں

فلم وپاکستانی ڈراموں کی مشہور اداکارہ نیلم منیر کی والدہ نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی نیلم منیر کو کو شادی کے لیئے راضی کرلیا ہے۔32 سالہ اداکارہ نیلم منیر نے ٹی وی شو میں اپنی والدہ کے ہمراہ شرکت کی۔اسی دوران نیلم منیر نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے، اپنے چہرے کے منفرد تل، عید، شادی اور نجی زندگی سے متعلق بات کی۔اداکارہ نیلم نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ میں کسی وقت بھی شادی کر لونگی، میں نے کچھ خاص سوچا ہوا نہیں ہے اور نہ ہی شادی میں تاخیر کا میرا کوئی خاص ارادہ ہے۔

 

ادکارہ نے مداح کے سوال پر مستقبل میں ہونے والے اپنے ہمسفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بس ایک شریف، اچھا، ، نماز پڑھنے والا اور دیندار شخص چاہیے، خوبصورتی بعد میں آتی ہے، مجھے خوبصورتی سے اتنی غرض نہیں ہے۔شو کے دوران میزبان نے اداکارہ نیلم منیر کی والدہ سے بھی گفتگو کی .اداکارہ کی والدہ نے بتایا کہ میں نے اپنی بیٹیوں پر کبھی شادی کیلئے دباؤ نہیں ڈالا ہے۔بڑی 2بیٹیوں کی شادی چھوٹی عمر میں کر دی تھی اور اب نیلم کو شادی کیلئے راضی کر لیا ہے مگر کبھی شادی کیلئے نیلم منیر پر زور نہیں ڈالا ہے ، نیلم منیر کیلئے 1 اچھے آدمی کی تلاش میں ہوں۔

https://tawarepakistan.com/balochistan-coal-mines-become-valleys-of-death/

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.